24 فروری 2014 - 20:30
علا‏ءالدین بروجردی: یوکرائن کے حالات، بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے یوکرائن کے واقعات کو اس ملک میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی مداخلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ابنا: علا‏ءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک، دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنی توسیع پسندی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش میں ہیں اور یوکرائن، اس کا ایک نمونہ ہے۔

علاءالدین بروجردی نے اسی طرح جنوب مشرقی ایران سے اغوا کئے جانے والے سرحدی سیکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں کہا کہ ان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کرانے کی ذمہ داری، پاکستان پر عائد ہوتی ہے اور حکومت ایران کی جانب سے مختلف طریقوں سے اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اغوا کاروں نے ان سیکیورٹی اہلکاروں کی جو ویڈیو تصاویر جاری کی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ وہ باحفاظت ہیں اور حکومت ایران، ان کی رہائی کیلئے حکوت پاکستان کے موثر اقدامات کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کے افراد نے کچھ دنوں قبل ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے پانچ ایرانی سرحدی سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرکے انھیں پاکستان کی سرزمین میں منتقل کردیا۔

.......

/169